حیدرآباد۔18جولائی(اعتماد نیوز)آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے لوک
سبھا میں قومی دار الحکومت دہلی کے بجٹ کو پیش کیا۔ اس بجٹ میں 36,776
کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ جس میں
260روپئے توانائی سبسڈی کے لئے اور تعلیم
کے لئے 2,400 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ اسکے علاوہ روہنی علاقہ میں ایک
سوپر اسپشالٹی دواخانہ اور پورے دہلی میں 50ڈیالسیس مراکز کے قیام کا
فیصلہ کیا گیا۔